تل ابیب،22مارچ(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ شام میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے اہم کمانڈر اور سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے چار مبینہ قاتلوں سے ایک قاتل کو حزب اللہ نے خود ایک بم دھماکے میں قتل کرایا ہے۔الحدث ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی 2016ء کو دمشق کے قریب ایک ہوائی اڈے پر مصطفیٰ بدرالدین نامی ایک حزب اللہ کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ قتل کی منصوبہ بندی خود حزب اللہ کی جانب سے کی گئی تھی۔خیال رہے کہ مصطفیٰ بدرالدین کا شمار ان چار حزب اللہ جنگجوؤں میں ہوتا ہے جن پر سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ عالمی فوج داری عدالت نے بھی مصطفیٰ بدرالدین پر الحریری قتل کیس میں فرد جرم بھی عاید کی تھی۔